قومی ٹیم ورلڈ سنوکر چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 14جون کو روانہ ہوگی

قومی ٹیم ورلڈ سنوکر چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 14جون کو روانہ ہوگی

  



اسلام آباد (این این آئی)دو رکنی قومی ٹیم پروفیشنل سرکٹ ورلڈ سنوکر چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 14جون کو چین روانہ ہوگی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق عالمگیر شیخ کے مطابق ورلڈ سنوکر چمپئن شپ 15جون سے چین کے شہر شنگھائی میں کھیلی جائے گی جس میں محمد سجاد اور حمزہ اکبر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑی باصلاحیت تھے اور امید ہے کہ ایونٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے کامیابی کے ساتھ وطن واپس لوٹے گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کو ورلڈ پروفیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن نے شرکت کی دعوت دی تھی جبکہ عالمگیر شیخ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں او ر امید ہے کہ تمام کھلاڑی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے اس سے قبل بیھ کھلاڑیوں نے ہمیشہ توقعات پر پورا اتریں ہیں او ر اس مرتبہ بھی اس ایونٹ میں ضرور کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے اور یہ ایونٹ ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی