ڈریوڈ بھارت اے اور انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے نئے کوچ مقرر

ڈریوڈ بھارت اے اور انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے نئے کوچ مقرر

  



نئی دہلی ( نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز راہول ڈریوڈ بھارت اے اور انڈر 19 ٹیموں کے نئے کوچ مقرر ہو گئے۔ بورڈ آف کرکٹ کنٹرول فار ان انڈیا (بی سی سی آئی) حکام نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈریوڈ نے بھارت اے اور انڈر 19 ٹیموں کی کوچنگ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ یکم جون کو بی سی سی آئی کی طرف سے ایڈوائز پینل تشکیل دیا گیا تھا جس میں سچن ٹنڈولکر، سارو گنگولی اور وی وی ایس لکشمن کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

، اس کے بعد ڈریوڈ کو بھی بورڈ میں ذمہ داری دیئے جانے کا امکان تھا اور بالاآخر بورڈ نے انہیں بھارت اور انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کی کوچنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد ڈریوڈ کا کیریئر اب نئے فیز میں داخل ہو چکا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...