کرکٹ جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان

کرکٹ جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان

  



جوہانسبرگ( نیٹ نیوز) کرکٹ جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ سال مارچ میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 4 مارچ کو کنگزمیڈ، ڈربن میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل 6 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل 9 مارچ کو نیولینڈز، کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...