اولمپک چیمپئن سیلی پیئرسن کی فٹنس مسائل کے باعث ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت مشکوک

اولمپک چیمپئن سیلی پیئرسن کی فٹنس مسائل کے باعث ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی( نیٹ نیوز) آسٹریلیا کی شہرہ آفاق خاتون ایتھلیٹ اور اولمپک چیمپئن سیلی پیئرسن کی فٹنس مسائل کے باعث رواں برس شیڈول ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ پیئرسن بازو کی انجری میں مبتلا ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 28 سالہ 100 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ کی سابق عالمی چیمپئن سیلی پیئرسن روم ڈائمنڈ لیگ میں دوڑ کے دوران رکاوٹ عبور کرتے ہوئے گر گئیں جس کے نتیجے میں ان کا بازو ٹوٹ گیا ہے۔ ایتھلیٹک آسٹریلیا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پیئرسن کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور انہیں مکمل ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔
اسلئے ان کی اگست میں شیڈول ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کے بارے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔ واضح رہے کہ پیئرسن کو کیریئر کے دوران مجموعی طور پر سات طلائی، تین چاندی اور دو کانسی کے تمغے جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔