باکسر عامر خان 12 ستمبر کو مے ویدر سے زور آزما ہوں گے

باکسر عامر خان 12 ستمبر کو مے ویدر سے زور آزما ہوں گے

  



  لندن ( نیٹ نیوز) برطانوی باکسر عامر خان بارہ ستمبر کو ناقابل شکست باکسر مے ویدر سے فائٹ کیلئے بے تاب ہیں۔ پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کہتے ہیں کہ وہ مے ویدر سے فائٹ کریں یا نہ کریں مگر وہ مستقبل کے مے ویدر بن کر ابھریں گے۔ برطانوی باکسنگ اسٹار عامر خان 12 ستمبر کو ناقابل شکست باکسر مے ویدر سے زور آزما ہوں گے۔ عامر خان کے پاس مے ویدر کو چت کرنے کا واحد موقع ہے کیونکہ 48 باؤٹس میں ناقابل شکست رہنے والے امریکی باکسر کیریئر کی آخری فائٹ کیلئے 12 ستمبر کو رنگ میں اتریں گے۔ اسٹار باکسر عامر خان مے ویدر کی شہرت اور باکسنگ کیریئر سے کافی متاثر ہیں تبھی تو مے ویدر کو شکست دینے اور ریٹائرمنٹ کے بعد انکی جگہ لینے کو بے تاب بھی ہیں۔ اس سے قبل نیو یارک میں عامر خان امریکی باکسر کرس الگر کو زیر کر کے اپنے ٹائٹل کا دفاع کر چکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی