فرنچ اوپن، نووک اور سٹین وارونکا آج فائنل میں مدمقابل ہوں گے

فرنچ اوپن، نووک اور سٹین وارونکا آج فائنل میں مدمقابل ہوں گے

  



لندن ( نیٹ نیوز)سربیا کے نواک جاکووچ برطانیہ کے اینڈی مرے کو شکست دے کر فرنچ اوپن گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں آج فائنل میں ان کا مقابلہ سٹین وارونکا سے ہوگا۔ رولینڈ گیروس میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں نواجوکووچ نے مرے کو سخت مقابلے کے بعد پانچ سیٹس میں شکست دی۔میچ کا سکور چھ تین، چھ تین، پانچ سات، پانچ سات اور چھ ایک رہا۔جوکووچ لگاتار دوسرے سال فرنچ اوپن کے فائنل میں پہنچے ہیں جبکہ اینڈی مرے کو بھی لگاتار دوسرے برس سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔گذشتہ برس فائنل میں جوکووچ کو کلے کورٹ کا بادشاہ کہے جانے والے ہسپانوی کھلاڑی رافیل ندال نے ہرایا تھا تاہم اس مرتبہ جوکووچ نے کوارٹر فائنل میں ندال سے بدلہ لیا اور ان کا دسویں بار فرنچ اوپن جیتنے کا خواب چکناچور کر دیا۔اینڈی مرے کو لگاتار دوسرے برس سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہیاس برس جاکووچ آسٹریلین اوپن جیت چکے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ ایک سیزن میں چاروں گرینڈ سلام جیتنے کا اعزاز حاصل کریں اور آندرے اگاسی، ڈون بج، رائے ایمرسن، راجر فیڈرر، روڈ لیور، رافیئل ندال اور فریڈ پیری جیسے کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنا لیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی