قومی ٹیم ورلڈ اوپن ٹین پین باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

قومی ٹیم ورلڈ اوپن ٹین پین باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


آئندہ ہفتے جاپان میں ہونے والی ورلڈ اوپن ٹین پین باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اعجاز رحمن کے مطابق چیمپئن شپ 9 جون سے جاپان میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کے 8 کھلاڑی عامر عباس ‘ علیم آغا‘ ظفر اقبال ‘ علی سوریا ‘ محمد حسین چٹھہ ‘ رانا افضل ‘ اختر جبکہ محمد علی بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے مضبوط ٹیم کا انتخاب کیا ہے اور توقع رکھتے ہیں کہ چیمپئن شپ میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان نے 136 ممالک میں سے 32 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔
***

مزید :

ایڈیشن 1 -