پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی اولمپک ڈے کی تقریبات منعقد کرے گی

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی اولمپک ڈے کی تقریبات ...

  



پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی اولمپک ڈے کی تقریبات منعقد کرے گی اور اس سلسلہ میں پنجاب میں ایونٹس منعقد کروانے کی ذمہ داری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کو دے دی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن سائیکلنگ فیڈریشن، اتھلیٹکس اور باسکٹ بال فیڈریشن کے ساتھ مل کر لاہور میں مختلف ایونٹس منعقد کروائے گی۔ ان ایونٹس کی بڑی تقریب قذافی سٹیڈیم کے نزدیک سائیکلنگ ویلڈروم میں شام پانچ بجے مینز اینڈ ویمنز کے سائیکلنگ ایونٹ کے فائنل کے موقع پر 7جون کو منعقد ہوگی جس میں چند اولمپیئنز بھی حصہ لیں گے۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشنز کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن ہوں گے جو کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

***

مزید : ایڈیشن 1