فرنچ اوپن ٹینس،ثانیہ مرزا ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

فرنچ اوپن ٹینس،ثانیہ مرزا ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

  



سٹار بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا کا مکسڈڈبلز کے بعد ویمنز ڈبلز ایونٹ میں بھی سفر تمام ہو گیا، مرزا اور ہنگس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں، لوسی سفارووا اور بیتھانی میٹک سینڈز کی جوڑی نے مرزا اور ہنگس کو سٹریٹ سیٹس میں دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔ فرانس میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی لوسی سفارووا اور ان کی امریکن جوڑی دار بیتھانی میٹک سینڈز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کو 7۔5 اور 6۔2 سے زیر کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اس سے قبل مکسڈ ڈبلز پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی تھیں۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...