رگبی ٹیم کے سابق کھلاڑی اہلیہ سمیت حادثے میں جاں بحق

رگبی ٹیم کے سابق کھلاڑی اہلیہ سمیت حادثے میں جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیوزی لینڈ کی رگبی ٹیم آل بلیک کے سابق کھلاڑی جیری کولنز اور ان کی اہلیہ کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ نیوزی لینڈ کے 34 سالہ رگبی پلیئر جیری کولنز اپنی اہلیہ الانا ماڈل اور 3 ماہ کے بچے کیساتھ گاڑی میں موجود تھے کہ ایک تیز رفتار بس کار سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کھلاڑی اور ان کی اہلیہ جاں بحق ہو گئے جبکہ بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ رگبی پلیئر نے 2001 میں ارجنٹائن کیخلاف ڈیبیو کیا ، انہوں نے 48 میچوں میں رگبی ٹیم آل بلیکس کی نمائندگی کی جبکہ تین میچوں میں کپتانی کے فرائض بھی انجام دے چکے تھے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -