2010ء کے عوامی احتجاج کے دوران 120 افراد کی شہادت کی تحقیقات رک گئی

2010ء کے عوامی احتجاج کے دوران 120 افراد کی شہادت کی تحقیقات رک گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف 2010ء کے عوامی احتجاج کے دوران بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 120 افراد کی شہادت کی تحقیقات رک گئی ہیں۔مقبوضہ کشمیر حکومت کے قائم کردہ جسٹس(ر) ایم ایل کول انکوائری کمیشن نے کہا ہے کہ 2010ء کے دوران 120 افراد کی شہادت بارے سرکاری ریکارڈ کا زیادہ تر حصہ گزشتہ سال کے سیلاب میں ضائع ہو گیا ہے ریاستی اخبارکی رپورٹ کے مطابق کمیشن نے تاحال تحقیقاتی رپورٹ مکمل نہیں کی جبکہ حکومت کو ایک سمری بھیجی گئی ہے کہ کمیشن کی معیاد میں چھ ماہ کی توسیع کی جائے ۔کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ 120 افراد کی شہادت بارے ریکارڈ سیلاب میں ضائع ہو گیا ہے اس لیے تحقیقات میں مشکلات کا سامنا ہے ۔یاد رہے کہ عمر عبداﷲ حکومت کے دوران جسٹس (ر) ایم ایل کول پر مشتمل ایک رکنی تحقیقاتی کمیشن قائم کیا گیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -