ورلڈ پاسبان ختم نبوت کی دفاع ناموس رسالت ریلی،کارکنوں کی بھرپورشرکت

ورلڈ پاسبان ختم نبوت کی دفاع ناموس رسالت ریلی،کارکنوں کی بھرپورشرکت

  



لاہور(پ ر)امریکی دباؤ اور یہودی و قادیانی ایماء پر تحفظ ناموسِ رسالت ؐ ایکٹ کو غیر موثر بنانے کے ضمن میں نئی مجوزہ ترمیم کیخلاف اورتحفظ ناموسِ رسالت ؐ ایکٹ کے حق میں ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سینکڑوں کارکنوں نے جامعہ رحمانیہ لاہور ہوٹل سے ایک بھرپور دفاعِ ناموسِ رسالت ؐ ریلی نکالی یہودی و قادیانی گٹھ جوڑ کیخلاف اورناموسِ رسالت ؐ ایکٹ کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان ، مولانا الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری، مولانا مولانا محمد نعیم بادشاہ ،قاری محمد حنیف حقانی ،مولانا محمد اسلم ندیم ، ڈاکٹر شاہد نصیر ،محمد فیصل اعوان ، حافظ شعیب الرحمن اور سید انشاء اللہ بخاری نے کہا کہ امریکی دباؤ اور یہودی و قادیانی ایماء پر نئی مجوزہ ترمیم کے ذریعے ناموسِ رسالت ایکٹ کو غیر موثر نہ بنایا جائے اگر تحفظ ناموسِ رسالت ؐ ایکٹ 295/Cکو غیر موثر بنانیکی کوئی بھی ناپاک سازش کی گئی تو سروں پر کفن پہن کر میدان میں نکلیں گے اور جیل بھرو تحریک شرع کریں گے ۔مقررین نے کہا کہ غیور مسلمان ناموسِ رسالت ؐ کیخلاف کسی قسم کی غداری ہرگز برداشت نہیں کرینگے ملک پہلے ہی مختلف مسائل سے دوچار ہے حکمران کسی نئے بحران کو جنم نہ دیں کیونکہ ناموسِ رسالت قانون میں تبدیلی کی خبروں سے اسلامیانِ پاکستان کے اندر شدید بے چینی و اضطراب پایا جاتا ہے جو کسی بہت بڑی دینی تحریک کا روپ دھار سکتاہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...