میانمارمیں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام قابل مذمت ہے،تحسین فواد

میانمارمیں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام قابل مذمت ہے،تحسین فواد

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن)کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ میانمارمیں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام قابل مذمت ہے ،اقوام متحدہ چند سرمایہ دار ممالک کے گھر کی لونڈی بن کر رہ گئی ہے،امریکہ اور اس کے حواری مسلمانوں کو کمزور کرنے میں مصروف ہیں،تمام مسلم ممالک کو یکجا ہونے کی اشد ضرورت ہے،وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار سے خطاب کررہی تھی،انہوں نے مزید کہا ترک فوج نے نہتے مسلمانوں کی مدد کرکے اپنا اسلامی فریضہ سرانجام دیاہے اسی طرح دیگر اسلامی ممالک کو بھی اپنے مسلمان بھائیوں کا ساتھ دینا ہوگا،میانمار کے بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کے ساتھ ہی انسانی حقوق کے نام پر قائم کیے گئے ادارے اقوام متحدہ کا بھی جنازہ اٹھ گیا ہے،انہوں نے مزید کہا اقوام متحدہ امریکہ اور اس کے حواریوں کی غلامی میں ہے انہی کے کہنے پر فیصلے ہوتے ہیں،اگر تمام اسلامی ممالک یکجاں ہو جائیں تو ان مسلم دشمنوں سے مل کر مقابلہ کیا جاسکتا ہے اس وقت مسلمانوں کا آپس میں اتحاد پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1