پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے ملازمین کا دھرنا جاری

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے ملازمین کا دھرنا جاری

  



لاہور(اپنے خبر نگار سے)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر کے ملازمین کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے ملازمین نے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک دھرنا جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔تفصیلات کیمطابق پی ایچ اے کی ایمپلائز یونین سی بی اے کے صدر حاجی محمد انور کی زیر صدارت یہ فیصلہ کیا گیا تھاکہ پی ایچ اے میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز مالیوں کو ریگولر کرنے کے سلسلہ میں انتظامیہ ہمیشہ کی طرح ٹال مٹول سے کام رہی ہے لہذا اب وقت آگیا ہے کہ انتظامیہ کو مجبور کیا جائے کہ وہ ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرے لہذا سب کا متفقہ فیصلہ یہی ہے کہ اس سلسلے میں دھرنا دیا جائے اور جب تک مطالبات تسلیم نہ کیے جائیں دھرنا جاری رکھا جائے دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے اور ابھی تک انتظامیہ نے یونین کے مطالبات تسلیم نہیں کیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...