ایل ڈی اے ایونیوون کے کلیئر رقبے کے نادہندہ الاٹیوں کو بقایاجمع کرانے کی آخری مہلت

ایل ڈی اے ایونیوون کے کلیئر رقبے کے نادہندہ الاٹیوں کو بقایاجمع کرانے کی ...

  



لاہور(اپنے خبر نگار سے)ایل ڈی اے ایونیو ون کے کلیئر رقبے پر واقع پلاٹوں کے نادہندہ الاٹیوں کو آخری موقع دیتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 24دنو ں کے اندر اندر پلاٹ کی قیمت کے بقایا جات جمع کروادیں ورنہ ان کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی جائے گی‘ واجبات جمع کروانے کی حتمی تاریخ30جون2015ء ہے ۔ کلیئر پلاٹوں کے مالکان کو بھاری جرمانے‘مقدمہ بازی یا تجاوزات سے بچنے کے لئے فوری طور پر اپنے پلاٹوں کا قبضہ حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔دو مرتبہ منعقد ہونے والی قرعہ اندازیوں کے ذریعے متبادل پلاٹ حاصل کرنے والے 1599متاثرین متبادل پلاٹ قبول یا مسترد کرنے کے بارے میں ایل ڈی اے کو بلاتاخیر تحریری طور پر مطلع کریں ورنہ قرعہ اندازی کے نتائج حتمی تصور ہوں گے اور کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...