خام تیل کے پیداواری کوٹے میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، اوپیک

خام تیل کے پیداواری کوٹے میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، اوپیک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اے پی پی) تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) نے واضح کیا ہے کہ پیداواری کوٹے میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی جس کی وجہ سے ماضی کے برعکس پٹرول فی الحال سستا رہے گا۔ سعودی عرب کے وزیر پٹرولیم علی النعیمی کے مطابق تیل کی زیادہ سے زیادہ 30 ملین بیرل یومیہ پیداوار کی حد کو برقرار رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ اس وقت عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت ساٹھ ڈالر فی بیرل ہے۔
جو گزشتہ سال کی نسبت تقریبا نصف ہے۔

مزید :

کامرس -