رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ جاری

رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ جاری

  



لاہور ( این این آئی) رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ جاری ، ہول سیل منڈی میں دال چنا کی قیمت میں 12روپے فی کلو جبکہ سفید چنے کی قیمت میں 5روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا جس نے پرچون فروشوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ہول سیل منڈی میں دال چنا کا 50کلو کا تھیلا 3800روپے میں دستیاب تھا جو اب 600روپے اضافے کے بعد 4400کا ہو گیا جس کے بعد ہول سیل منڈی میں دال چنا کی فی کلو قیمت میں 12روپے اضافہ ہو گیا ہے اور اب دال چنا کی فی کلو قیمت 76سے بڑھ کر 88روپے ہو گئی ہے ۔۔ اسی طرح سفید چنے کا بھی 50کلو کا تھیلا ہول سیل منڈی میں 5000روپے میں دستیاب تھا جو اب 250روپے اضافے کے بعد 5250روپے کا ہو گیا جس سے سفید چنے کی بھی فی کلو قیمت میں 5روپے اضافے ہو گیا ہے ۔ سفید چنے کی قیمت بھی 100روپے فی کلو سے بڑھ کر 105روپے فی کلو ہو گئی ہے ۔

قیمتوں میں اضافے نے چھوٹے دکانداروں کے پرچوں فروشوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ۔انہوں نے سفارش کی کہ کاشتکار بہترین قیمت حاصل کرنے یا سٹوروں میں ذخیرہ کرنے کیلئے اس میں نمی کی مقدار آٹھ فیصد اور کچرہ دو فیصد سے زیادہ نہ رہنے دیں ۔انہوں نے کہاکہ جب دانہ دبانے سے ٹوٹنے لگے تواس وقت اس میں نمی کی مقدار آٹھ فیصد کے قریب ہوتی ہے۔انہوں نے کاشتکاروں کو مزید ہدایت کی کہ بیج کو اچھی طرح صاف کرکے نئے باردانہ میں ڈال کر فروخت یا ذخیرہ کیاجائے تاکہ اسے کسی قسم کانقصان پہنچنے کاخدشہ نہ رہے ۔

مزید : کامرس


loading...