سیمنٹ کی مقامی فروخت میں آٹھ فیصد اضافہ ریکارڈ

سیمنٹ کی مقامی فروخت میں آٹھ فیصد اضافہ ریکارڈ

  



کراچی(اکنامک رپورٹر) رواں مالی سال مئی میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں آٹھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، مقامی فروخت دو کروڑ چون لاکھ ٹن رہی ، آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال گیارہ ماہ کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت اضافے کے ساتھ دو کروڑ چوون لاکھ ٹن رہی جو گذشتہ مالی سال اسی عرصے میں دو کروڑ تئیس لاکھ ٹن تھی جبکہ سیمنٹ کی برآمدات میں آٹھ لاکھ ٹن کمی ریکارڈ کی گئی ۔

، رواں سال مئی میں سیمنٹ کی مقامی مانگ میں آٹھ فیصد اضافہ دیکھا گیا ، رواں مالی سال گیارہ ماہ کے دوران چھیاسٹھ لاکھ ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا ،اے پی سی ایم اے کا کہناہے کہ مقامی فروخت میں اضافے کے باعث برآمدات میں واضح کمی کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

مزید : کامرس


loading...