سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ شرمناک ہے،پیر اعجاز ہاشمی

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ شرمناک ہے،پیر اعجاز ہاشمی

  



  لاہور (نمائندہ خصوصی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے غریب عوام سے مذاق قرارد یا ہے۔میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کی طرف سے مزید قرضوں کے حصول کے لئے رکھی گئی شرائط کو وفاقی بجٹ کے طور پر پیش کردیا ہے، جوکہ اقتصادی خود انحصاری کے دعووں کی نفی اورخودمختاری کے لئے افسوسنا ک ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے غریبوں کے لئے بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا عام آدمی کا مسئلہ اشیائے خورد و نوش ، بجلی ، گیس اور پانی ہے مگر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ شرمناک ہے خود پارلیمنٹ کے ارکان نے اپنی تنخواہوں میں کتنی بار اضافہ کرلیا ہے۔ مگر ملازمت پیشہ افراد کو بھول گئے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...