ملازمین کی تنخواہیں ساڑھے سات فیصد بڑھانا سنگین مذاق ہے،ثمینہ گھرکی

ملازمین کی تنخواہیں ساڑھے سات فیصد بڑھانا سنگین مذاق ہے،ثمینہ گھرکی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے وفاقی بجٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ صحت کے شعبے کے بجٹ میں گذشتہ سال کی نسبت نمایاں کمی کی گئی ہے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بھی صرف ساڑھے سات فیصد بڑھانا سرکاری ملازمین کے ساتھ ایک سنگین مذاق ہے اور اس طوفانی مہنگائی کے دور میں " اونٹ کے منہ میں زیرے" کے برابر ہے حکومت سرماری ملازمین کی تنخواہیں مہنگائی کی شرح میں اضافے کے مطابق بڑھائے دوسری جانب بعض سرکاری افسران کی تنخواہوں کو دوگناکرناباقی سرکاری ملازمین کے ساتھ سراسر زیادتی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ہم نے بلا تفریق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا تھا۔ثمینہ خالد گھرکی نے مزید کہا کہ بجٹ میں عوام پر بہت زیادہ بوجھ ڈال دیا گیا ہے اور ان پر ٹیکسوں کی ایک بھرمار کردی گئی ہے اس بجٹ کے ردعمل میں حکومت کے خلاف مظاہروں میں اضافہ ہو گا عوام اس حکومت اور اس کے عوام دشمن بجٹ سے مایوس ہوگئے ہیں اس بجٹ نے عوام کے لئے مشکلات پیدا کردی ہیں اس لئے ہم اس بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...