نیشنل لیبر فیڈریشن 9جون کو بجٹ کے خلافمظاہرے کرے گی

نیشنل لیبر فیڈریشن 9جون کو بجٹ کے خلافمظاہرے کرے گی

  



لاہور (پ ر) نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان وفاقی بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بجٹ کے خلاف 9 جون کو مزدوروں کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کال دیدی ہے۔ این ایل ایف پاکستان کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر رانا محمود علی ں خاں اور سیکرٹری جنرل حافظ سلمان بٹ نے کہا کہ نیشنل لیبر فیڈریشن مزدور و عوام دشمن بجٹ کے خلاف ملک کے صوبائی دارالحکومتوں اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں پریس کلبوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ا نہوں نے کہا کہ عوام کی جیبوں پر ہاتھ صاف کر کے چند سو افراد کو نوازا گیا ہے۔ ثابت ہوگیا ہے کہ نواز شریف اور ان کی ٹیم حکومت چلانے کی اہل نہیں رہی۔ بیرون ممالک اثاثے بنانے والے عوام کی خدمت نہیں کرسکتے۔رانا محمود علی اور حافظ سلمان بٹ نے کہا پٹرول بجٹ سے پہلے ہی بڑھا دیا گیا تھا اب ہر ماہ ضمنی بجٹ بھی پیش کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ نیشنل لیبر فیڈریشن بجٹ کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کیلئے ملک دیگر لیبر فیڈریشنوں اور مزدور یونینوں سے بھی رابطے شروع کردیئے ہیں۔ اجلاس سے پنجاب کے صدر ذوالفقار سرمدی، ملک عبد العزیز، ڈاکٹر عمر مسعود، محمد شمیم اقبال اور محمد امین نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...