حالیہ بجٹ میں امیر طبقے کو سہولیات دی گئی ہیں،زاہد ذوالفقار خان

حالیہ بجٹ میں امیر طبقے کو سہولیات دی گئی ہیں،زاہد ذوالفقار خان

  



لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی لاہور کے نائب صدر زاہد ذولفقار خان اور نائب صدر لاہور فضل الرحمن بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے ایسا غریب دشمن بجٹ پیش کر کے غریب عوام کی سانسیں تک بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے یہ بجٹ نہ ہوگیا غریب عوام پر مہنگائی اور مصیبتوں کا ایٹم بم ہو گیا حکومت کو ایسا گھٹیا اور غریب دشمن بجٹ پیش کرتے ہوئے خود اپنے اندر شرمندگی کا احساس تو ہوتاہوگا کہ یہ ہم کیا ظلم برپا کر رہے ہیں ایساظالم بجٹ غریب عوام کی کمر توڑنے سے بھی بڑھ کر ہے یہ بجٹ سراسر زیادتی ہے اورصرف اور صرف امیر وں کے لئے سہولت دی گئی ہے انکی من پسند کا بجٹ دیا گیا ہے غریب عوام کو بالکل بھی ریلیف نہیں دیا گیا بے تحاشا ٹیکس بڑھا کر غریبوں کے بوجھ میں اور اضافہ کردیا گیا ہے اور سرکاری ملازمین کے ساتھ بھی سراسر زیادتی اور ناانصافی کی گئی ہے مہنگائی کے تناسب سے انکی تنخواہوں میں اضافہ نہ کر کے بیچارے ملازمیں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا ہے پچھلے بجٹ میں بھی سرکاری ملازمین کو بالکل بھی ریلیف نہیں دیا گیا اور اب بھی یہی حال ہے اب سرکاری ملازمین پیپلزپارٹی کے سنہری دور کو یاد کررہے ہیں پیپلزپارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 150فیصد تک اضافہ کرکے انکے دل جیت لئے تھے اب سرکاری ملازمین حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں اور آیندہ پیپلزپارٹی کی دوبارہ کامیابی کے خواہشمند اور دعاگو ہیں نوجوانوں کو بھی بالکل ریلیف نہیں دیا گیا

مزید : میٹروپولیٹن 1