قیدیوں کے بنیاد ی انسانی حقوق سے انکار نہیں کیا جاسکتا،ناصر اقبال

قیدیوں کے بنیاد ی انسانی حقوق سے انکار نہیں کیا جاسکتا،ناصر اقبال

  



لاہور(پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ،سینئر نائب صدورفاروق چوہان، تنویرخان ،صدرپنجاب یونس ملک اورنائب صدرراناظفر اللہ خاں نے کہا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیرکی قیدیوں کومفیدشہری بنانے کیلئے تعمیری اوردوررس اصلاحات سے کچھ شر پسند عناصرانتہائی خوفزدہ ہیں۔قیدی بھی انسان ہیں لہٰذاء ان کے بنیادی انسانی حقوق سے انکارنہیں کیا جاسکتاان کی اصلاح کیلئے ا نہیں معیاری خوراک اوراسلامی تعلیم و تربیت سمیت دوسری ضروریات کی فراہمی ازبس ضروری ہے ۔جعلی مقدمات کی آڑمیں بعض سرکاری اداروں اورنیک نام آفیسرز کوبلیک میل کیا جارہا ہے ،میاں فاروق نذیرکوبھی ڈسپلن پرسمجھوتہ نہ کرنے کی پاداش میں بلیک میلنگ کانشانہ بنایاگیا۔وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ قیدیوں کومفیدانسان بنانے کیلئے ان کے ساتھ انسانوں کی طرح سلوک روارکھناہوگا جبکہ ان کے ساتھ جانوروں کی طرح کاسلوک انہیں مزید جانور بنادے گا ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری آفیسراوراہلکارہوںیاعام شہری جعلی مقدمات سے ہرکوئی متاثرہوتا ہے۔ایف آئی آر کامقصدفرسٹ انفا ر میشن رپورٹ کی بجائے فرسٹ انوسٹی گیشن رپورٹ ہوناچاہئے،جرم کی تصدیق اورمجرمان کاکردارواضح ہونے تک ایف آئی آر کااندراج معاشرے میں پیچیدہ مسائل کاسبب بنتاہے ۔انہوں نے کہا کہ مقدمات کے بروقت اندارج سے زیادہ ان کادرست اندراج اہمیت کاحامل ہے ۔پاکستان میں پچاسی فیصد مقدمات میں جھوٹ کے سواکچھ نہیں ہوتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...