شوکت خانم ہسپتال جڑانوالہ آفس کا افتتاح،اہم شخصیات کی بھرپور شرکت

شوکت خانم ہسپتال جڑانوالہ آفس کا افتتاح،اہم شخصیات کی بھرپور شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)شوکت خانم ریجنل آفس فیصل آباد نے سینٹر پوائنٹ پلازہ جڑانوالہ روڈ پر کام شروع کردیا۔ گزشتہ روزہونے والی افتتاحی تقریب میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر رضوان اشرف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی شوکت خانم کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر میں زیر علاج کینسر کی مریضہ سمیعہ کائنات نے آفس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ہسپتال کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ طارق اعظم کے علاوہ شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی جس میں امتیاز الحسن، نصیر احمد، خواجہ فرخ، شیخ عثمان، راشد منیر، ڈاکٹر احسن اور ڈاکٹر ظفراللہ سلیمی قابل ذکر ہیں۔