رمضان المبارک میں تاریخی سبسڈی دی جائے گی‘وزیرکوآپریٹو ملک اقبال چنڑ

رمضان المبارک میں تاریخی سبسڈی دی جائے گی‘وزیرکوآپریٹو ملک اقبال چنڑ

  



لاہور( پ ر)صوبائی وزراء سید ہارون احمد سلطان بخاری ، ملک اقبال چنڑ اور پارلیمانی سیکرٹری اانفارمیشن رانا محمدارشدنے کہا ہے کہ عوام الناس کو معیاری اور سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی ہرصورت میں یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک سے پہلے بعض حلقوں کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ انہوں نے ذخیرہ اندوزوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ وہ ذخیرہ اندوزی ترک کرتے ہوئے اپنا سامان بازاروں میں لائیں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ جرم کی ڈگر پر چلنے والے ذخیرہ اندوز قانون کے شکنجے سے بچنے نہیں پائیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب صوبے کے عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ سالوں کی طرح حکومت اس سال بھی رمضان المبارک میں صارفین کیلئے تاریخی سبسڈی پیکیج کا اعلان کرے گی۔انہوں نے بتایاکہ یہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن ہی کا ثمر ہے کہ صارفین کو گھی اور تیل 15سے 25روپے فی پیکٹ سستے مہیاکئے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اس سال بھی تمام اشیائے خوردونوش بالخصوص آٹے، چینی، گھی اور دالوں کی قیمت میں تاریخی سبسڈی دی جائے گی۔صوبائی وزراء کوآپریٹو، سوشل ویلفیئر اور پارلیمانی سیکرٹری انفرمیشن نے کہاکہ صارفین اشیائے خوردونوش کی قیمتوں سے مطمئن ہیں تاہم معیار میں بہتری کی بہت گنجائش باقی ہے۔

مزید : کامرس


loading...