پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی چاروں اضلاع کے عہدیداران کے لئے تربیتی ورکشاپ

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی چاروں اضلاع کے عہدیداران کے لئے تربیتی ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے لاہور ڈویژن کے چاروں اضلاع کے عہدیداران کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ یہ ورکشاپ پی ایچ سی کی عطائیت کے خلاف جاری مہم کا ایک حِصہ تھی جس میں شرکا کو پی ایچ سی ایکٹ کے تحت عطائیوں کی علاج گاہیں سربمہر کرنے کے لئے قانونی تقاضے پورے کرنے کی تربیت دی گئی۔ ورکشاپ میں آئے شیخوپورہ، لاہور،قصوراور ننکانہ صاحب کے افسران نے پی ایچ سی کی عطائیت کے خلاف مہم کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تا کہ عطائیت کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے۔