ڈرگ انسپکٹرز کو بلیک میل کرنے والے مافیا کا سد باب کیا جائے،ڈاکٹر خالد حسین

ڈرگ انسپکٹرز کو بلیک میل کرنے والے مافیا کا سد باب کیا جائے،ڈاکٹر خالد حسین

  



لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے راہنماؤں صوبائی صدر ڈاکٹر خالد حسین ‘ ڈاکٹر فرازاشرف،عبداللہ بھٹی ، نور محمد مہر،عمران احمد ممتاز ، سلمان توقیر،آصف فاروق اعوان ،ندیم اقبال،مزمل سعید چوہدری ، ڈاکٹر عمیر ڈار ، ڈاکٹررابیل کنول بھٹی نے لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملتان میں رونما ہونیوالے واقعے کے بعد حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈرگ انسپکٹرزکو بلیک میل کرنے والی ڈرگ مافیا کا سدباب کریں تاکہ وہ احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔پی پی اے کی جانب سے یہ احتجاجی پریس کانفر نس ملتان میں رونماہونیوالے واقعے کے ردعمل میں کی گئی جس میں بسم اللہ ٹریڈرز کے دوبھائیوں محمد ناصر اور محمدطاہر نے ڈرگ انسپکٹرعثمان غنی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں اُن پر نہ صرف ملازمہ کا حمل گرانے کا جھوٹا کیس کیاگیاہے بلکہ تین سالہ بیٹی کے اغواء کا جھوٹامقدمہ درج کراکر اُنہیں بلیک میل کیا جارہاہے۔واضح رہے کہ ملتان گھنٹہ گھر میڈیسن مارکیٹ میں واقع بسم اللہ ٹریڈرزمیں ڈرگ انسپکٹرنے چھاپہ مارکر جعلی ادویات برآمدکرکے متعلقہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیاتھا۔جس کے بعد ملزمان نے خود کو بچانے کیلئے ملزمان نے جواباً جھوٹے کیس بناکر ڈرگ انسپکٹرکوبلیک میل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔پی پی اے نے مطالبہ کیاہے کہ صوبہ پنجاب کے سیکریٹری صحت جوادرفیق ملک اورہیلتھ ٹاسک فورس کے چیئرمین خواجہ عمران نذیرجنوبی پنجاب کے ڈرگ انسپکٹروں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار اداکریں اور حقیقی ملزموں کو قرار واقعی سزادلائیں تاکہ انصاف کا بول بالا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...