سورج مکھی کے کاشتکار فصل کی برداشت محنت و احتیاط سے کریں، ایوب ریسرچ

سورج مکھی کے کاشتکار فصل کی برداشت محنت و احتیاط سے کریں، ایوب ریسرچ

  



فیصل آباد(بیور ورپورٹ )ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے زرعی سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ سورج مکھی 120سے 130دنوں میں تیار ہونے والی ایک حساس فصل ہے لہٰذاکاشتکار محنت و احتیاط سے برداشت کاعمل مکمل کریں۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ اس عمل میں کسی قسم کی کوتاہی پیداوار کو بری طرح متاثر کرسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب سورج مکھی کے پھول کی پشت کا رنگ سب سے سنہری ہوجائے پھولوں کی پتیاں جلد خشک ہوجائیں ، سبز پتیاں بھوری ہوجائیں تو فصل کے پھولوں کو درانتی سے کاٹ لیں اور دو تین دن تک زمین سے ایک فٹ اونچے بنائے گئے چبوتروں پر پھیلا دیں جس کے بعد تھریشر سے گہائی کریں۔

ا

نہوں نے کہاکہ اگر فصل تھوڑی ہوتو پھولوں کی کٹائی کے بعد ان کو خشک کرکے ڈنڈوں سے کوٹ کر دانے علیحدہ کرلیں اورانہیں دھوپ میں اچھی طرح خشک کرلیں ۔انہوں نے کہاکہ زیادہ رقبوں پر کاشتہ فصل کی برداشت کے لیے کمبائن ہارویسٹر کااستعمال کیا جائے نیز اگر فصل قبل ازوقت برداشت کرلیں تو دانے پچک جاتے ہیں جن کے وزن میں کمی آجاتی اور کوالٹی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسی طرح اگر فصل پکنے کے بعد بروقت برداشت نہ کی جائے تو فصل کے گرنے اور پرندوں کے کھانے کی وجہ سے نقصان کا احتمال ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ دیر تک کھڑی فصل میں بارش ہونے کی صورت میں سورج مکھی کے بیجوں کو پھپھوندی لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

مزید : کامرس


loading...