بالی وڈ فلم ’’ہنٹر‘‘ نے 12.17 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا

بالی وڈ فلم ’’ہنٹر‘‘ نے 12.17 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا

  



ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ کی چھوٹے بجٹ سے بننے والی فلم ’’ہنٹر‘‘ نے 12.17 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ہنٹر کی ہدایات ہرشور دھوان نے دی ہیں جبکہ اس کی کاسٹ میں رادھیکا اپتے، گلشن دیویا اور سائی ٹمنکر نے مرکزی کردار ادا کیا۔ چھوٹے بجٹ سے بننے والی اس فلم کو ناظرین اور فلمی پنڈتوں کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی ہے اور اس فلم نے باکس آفس پر 12.17 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔ فلم کی کہانی نوجوان لڑکے کر گرد گھومتی ہے جو اپنے تصور اور منفرد نقطہ نظر سے عوام کے دلوں میں گھر کر جاتا ہے۔

مزید : کلچر