موجودہ حکومت قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے،سعدیہ سہیل رانا

موجودہ حکومت قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے،سعدیہ سہیل رانا

  



لاہور(لیڈ ی رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ وفاقی حکومت زبانی جمع خرچ اور بلند و بانگ دعوؤں کے ذریعے قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہی ہے، دوسال گزرنے کے باجود ن لیگ کی نام نہاد حکومت نے مزدوروں کی مہنگائی کی شرح سے تنخواہیں بڑھانے کے بجائے مہنگائی کے ذریعے عام مزدور طبقے کو زندہ درگور کردیا ہے عام آدمی دو وقت کی روٹی کے حصول سے قاصر ہوچکا ہے

، مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی اور اشیاء خوردونوش عوام کی دسترس سے باہر ہوچکی ہیں۔ وفاقی حکومت ماضی کے حکمرانوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے غریبی کا خاتمہ کرنے کے بجائے غریبوں کو ختم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو انتہائی شرمناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1