بجٹ نے غریبوں کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا،فرخ جاوید مون

بجٹ نے غریبوں کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا،فرخ جاوید مون

  



لاہور(پ ر) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ ماضی کے بجٹ کی طرح مالی سال 2015-16کے بجٹ نے بھی غریبوں کی تمام امیدوں پرپانی پھیردیا ہے ،مہنگائی 100فیصد ہے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشنرز میں صرف 7.5فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابرہے ایک طرف مہنگائی میں ہو شربا اضافہ اوردوسری جانب تنخواہ میں انتہائی کم اضافہ کرکے حکومت نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے ان خیالات کا اظہارفرخ جاوید مون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ کو مزدور،کسان اورسرکاری ملازمین نے مسترد کردیا ہے کیونکہ بجٹ غریب نہیں اشرافیہ کے لیے بنایا گیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...