تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصد اضافہ لالی پاپ ہے،فیاض احمد فیضی

تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصد اضافہ لالی پاپ ہے،فیاض احمد فیضی

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصد اضافہ لالی پاپ ہے ،دیسی گھی اور دودھ کی مصنوعات مہنگی کرنا ظلم ہے عوام کو سڑکوں سے زیادہ روٹی اور روزگار کی ضرورت ہے ،جماعت اسلامی کے رہنماوں فیاٖ ض احمد فیضی ،فیض رسول،عبد العزیز عابد،چودھری محمود الاحد،زاہد بشیر بٹ کا وفاقی بجٹ پر ردِ عمل ،روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر خوبصورت الفاظ کا بہترین چناؤقرار دی جا سکتی ہے ،عوام کے لیے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ،مہنگائی مزید بڑھے گی ،ملک بھر کے ملازمین پہلے ہی سڑکوں پر ہیں 12000سے مزدور کی تنخواہ 13000کر دی گئی ہے مگر دلائے گا کون ،کوئی سرکاری اور نجی ادارہ13000مزدور کو تنخواہ دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...