برمی مسلمانوں پر مظالم کے خلافعالمی اداروں کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے،عبدالخبیر آزاد

برمی مسلمانوں پر مظالم کے خلافعالمی اداروں کی خاموشی مجرمانہ فعل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا سید عبد الخبیر آزاد چیئرمین مجلس علماء پاکستان نے برما کے مسلمانوں کے قتل عام اور وحشیانہ مظالم پر انکی نسل کشی کیخلاف شدید احتجاج کیااور کہا کہ برمی مسلمانوں پر مظالم پر عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں کی خاموشی انتہائی مجرمانہ فعل ہے مولانا آزاد نے کہا کہ حضور خاتم النبیین ؐ کا فرمان علی شان جسکا مفہوم یہ ہے کہ پوری دنیا کے مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں جس طرح جسم کے کسی ایک حصے تکلیف پہنچے تو اسکی شدت پورا جسم محسوس کرتا ہے اسی طرح دنیا کے کسی بھی کونے میں بسنے والے مظلوم مسلمانوں کی تکلیف سب مسلمانوں کی تکلیف ہونی چاہیے اسلامی ممالک کے حکمران برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم اور وحشیانہ قتل و غارت گری کیخلاف اقوام متحدہ، سلامتی کونسل ودیگر عالمی اداروں میں بھرپور صدائے احتجاج بلند کریں اور مسلم ممالک کے حکمران ترک وزیر اعظم محمد طیب اردگان کی طرح برما کے مظلوم و محکوم مسلمانوں کو اپنے اپنے ممالک میں پناہ دیں جو انکا اہم دینی و اسلامی فریضہ ہے مولانا عبد الخبیر آزاد نے مزید کہا کہ برما میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم نے ہلاکو اورچنگیز خان کے مظالم کو بھی مات دیدی ہے برمی مسلمانوں کی بے دریغ خونریزی سے پوری دنیا بھر کے مسلمان خون کے آنسو رو رہے ہیں ظالم قہر الہٰی سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے۔