کاسمیٹکس کی قیمتوں میں اضافہ سے کاروبار متاثر ہوں گے ،بیوٹیشنز

کاسمیٹکس کی قیمتوں میں اضافہ سے کاروبار متاثر ہوں گے ،بیوٹیشنز

  



لاہور(دیبا مرزا،اسد اقبال)حکو مت کی جانب سے وفاقی بجٹ کے اعلان کے فوری بعد ہی بیوٹیشنز اور تاجروں نے میک اپ اور کاسمیٹکس کی اشیاء کی قیمتوں میں نئے مالی سال کے آغاز سے قبل ہی اضا فہ کر دیا ہے اس حوالے سے بیوٹیشن نے ردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ میک اپ کی قیمتوں میں اضا فہ پریشان کن ہے ،کیو نکہ مارکیٹ میں پہلے ہی تقریبا تمام اقسام کے کے پراڈکٹ کی نقل موجود ہے جو کہ سستی فروخت کی جاتی ہے جبکہ اصل تو پہلے ہی مہنگی تھی اب مزید مہنگی ہو جائے گی۔ خواتین پہلے ہی ریٹ میں کمی کا کہتی ہیں اب مہنگا ہو نے سے ہمیں ریٹ بڑھا نے پڑیں گے فیشل پراڈاکٹ پہلے ہی بہت مہنگی تھیں اب تو پہنچ سے با ہر ہو جائیں گی لیکن نرخوں میں اضا فہ ہماری مجبوری ہے جب ہمیں ہی پراڈکٹ مہنگی ملے گی تو ہم نے بھی تو آگے اسی قیمت میں بیچنی ہے ،جبکہ تاجروں کا کہنا ہے کہ کاسمیٹکس کی اشیا کے نرخوں میں اضا فہ بجٹ کے مطابق کیا جائے گا تفصیلات کے مطا بق حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ میں میک اپ اور کاسمیٹکس کی اشیاء کے نرخوں میں بھی اضا فہ کیا گیا ہے اس حوالے سے ردعمل دیتے ہو ئے مشہور بیو ٹیشنز ریچل ،فجر لطیف،اور مسرت مصبا ح نے رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ کاسمیٹکس کی اشیا میں اضا فہ پریشان کن ہے انہوں نے کہا کہ ویسے تو ہمیں خوش ہو نا چاہیے کہ ہم اب خواتین کسٹمر سے ذیا دہ پیسے لے سکیں گے لیکن مہنگا ئی کے اس دور میں خواتین پہلے ہی ریٹ کم کر نے کا کہتی ہیں تو اب اگر ریٹ بڑھا یا بھی گیا تو وہ کسٹمر جو افورڈ نہ کر سکیں گی وہ تو چھوڑ جا ئیں گی اس طر ح ہمارے کسٹمرز میں فرق آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پارلرز میں میری کو شش ہو تی ہے کہ اچھا اور نمبر ون کوالٹی کا پراڈاکٹ استعمال کروں تا کہ میری کسٹمر خواتین کی جلد کو کو ئی نقصان نہ پہنچے انہوں نے کہا کہ مارکیٹمیں ہر طرح کی پراڈکٹ کی کاپی موجود ہے اور کئی پارلر میں ان کو استعمال بھی کیا جا تا ہے انہوں نے کہا کہ اصل کاسمیٹکس کی قیمتیں تو پہلے ہی بہت زیادہ تھیں اب ان میں مزید اضا فہ نہیں کر نا چا ہیے تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...