ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 46 کروڑ ڈالر کی کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 46 کروڑ ڈالر کی کمی

  



کراچی(اکنامک رپورٹر)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر چھیالیس کروڑ ستاون لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد سترہ ارب دو کروڑ پچاسی لاکھ ڈالر ہوگئے۔حکومت پاکستان کی جانب سے گزشتہ ہفتے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری ادائیگیوں کی مد میں چھتیس کروڑ نوے لاکھ ڈالر کی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح میں چھیالیس کروڑ ستاون لاکھ ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مرکزی بینک کے ذخائر کی سطح بھی بارہ ارب ڈالر کی سطح سے گر کر گیارہ ارب ڈالر کی سطح پر آگئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انتیس مئی کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سترہ ارب انتالیس کروڑ بیالیس لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر سترہ ارب دو کروڑ پچاسی لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

مزید : کامرس