کراچی چیمبر نے بجٹ2015-16 کو عوام اور کاروبار دشمن قرار دے دیا
کراچی(اکنامک رپورٹر)کے سی سی آئی نے وزیر خزانہ اسحق ڈار کی جانب سے بجٹ تقریر کو اعداد و شمار کا کھیل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو یہ بجٹ عوام دوست ہے نہ ہی کاروبار دوست یہ بجٹ بھی ہر بجٹ کی طرح خون نچوڑنے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔بجٹ میں عام آدمی پر ایف ای ڈی اور سیلز ٹیکس کا بوجھ مزید بڑھایا گیا ہے جس کی ایک مثال موبائل فونز پر لگائی گئی ڈیوٹی کو دگنا کرنا ہے جو ہر شخص کی ضرورت ہے۔ چیمبر کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ پانچ سو ارب روپے کا اضافی ریوینو حاصل کرنے کے لیے ایک بار پھر عوام اور کاروباری طبقے کو ٹیکسوں کی زنجیر کو مزید سختی سے جکڑ دیا گیا ہے۔