خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا

خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا

  



پشاور(آئی این پی) خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ تیرہ جون کو پیش کیا جائے گا۔ مجوزہ مسودے میں پولیس کے تین بڑے منصوبوں کیلئے آٹھ سو ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ،ذرائع کے مطابق مالی سال دو ہزار پندرہ سولہ کیلئے خیبرپختونخوا کا بجٹ تیرہ جون کو پیش کیا جائے گا۔بجٹ میں پولیس کے تین بڑے منصبوں کیلئے آٹھ سو ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔بم ڈسپوزل یونٹ اور کے نائن یونٹ کیلئے دفتر، آلات اور سراغ رساں کتوں کی خریداری کیلئے دو سو پچھہتر ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔بارود کے دو اسکینرز کی تنصیب کیلئے دو سو تریسٹھ ملین سے زائد رقم فراہم کی جائے گی۔باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور کے لینڈنگ زون میں آٹھ واچ ٹاورز بھی تعمیر کئے جائیں گے۔جس کیلئے بجٹ میں ایک سو ساٹھ ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔پولیس کے دیگر تعمیراتی منصوبوں کیلئے بانوے ملین روپے رکھنے کی تجویزرکھی گئی ہے۔

مزید : کامرس


loading...