آل پاکستان ریٹائرڈ بنک ملازمین / ایمپلائز ویلفیئر سوسائٹی ریٹائرڈ ملازمین کا 10 جون کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج اور دھرنا دینے کا اعلا ن

آل پاکستان ریٹائرڈ بنک ملازمین / ایمپلائز ویلفیئر سوسائٹی ریٹائرڈ ملازمین ...

  



فیصل آباد (آن لائن)آل پاکستان ریٹائرڈ بنک ملازمین / ایمپلائز ویلفیئر سوسائٹی ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور دیگر مراعات نہ ملنے پر 10 جون کی شام پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج اور دھرنا دے گی۔ اس سلسلہ میں ریٹائرڈ بنک ملازمین ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین سابق اولمپئن خضر نواز باجوہ نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بنک انتظامیہ نے 2001ء سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور دیگر مراعات کو منجمد کر دیا ہے بار بار مطالبات کرنے کے باوجود آج تک بنک انتظامیہ نے توجہ نہیں دی جس پر ویلفیئر سوسائٹی ملک بھر کے ریٹائرڈ ملازمین 10 جون کی شام پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا دینگے۔ خضر نواز باجوہ نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے تین ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کے مطالبات تسلیم نہ کئے اور ان کی پنشن اور دیگر مراعات بحال نہ کیں تو وہ وزیراعظم ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتال کرنے کے ساتھ ساتھ خودسوزی بھی کریں۔

مزید : کامرس


loading...