ملک میں افراط زر کی شرح میں گزشتہ ہفتے 0.23 فیصد کا اضافہ

ملک میں افراط زر کی شرح میں گزشتہ ہفتے 0.23 فیصد کا اضافہ

  



کراچی(اکنامک رپورٹر) ملک میں افراط زر کی شرح میں گزشتہ ہفتے 0.23 فیصد کا اضافہ ہوا۔ پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 4جون کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی ا?ئی) کی بنیاد پر افراط زر کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.23 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 0.89 فیصد کا اضافہ ہوا۔پی بی ایس کے مطابق گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ مہنگائی ہفتہ وار بنیادوں پر 35ہزار روپے سے زائد کمانے والوں کیلیے 0.37 فیصد، 18ہزار تا35ہزار روپے تک ماہانہ کمانے والوں کیلیے 0.21فیصد، 12ہزار تا 18ہزار روپے تک کمانے والوں کیلیے 0.13فیصد، 8ہزار تا 12ہزار روپے کمانے والوں کیلیے 0.09 فیصد اور 8ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والوں کیلیے مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کا اضافہ ہوا، اس دوران ہفتہ وار بنیادوں پر 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیا کے نرخ برقرار رہے۔

مزید : کامرس


loading...