صنعتی یونٹوں کو ٹیکس چھوٹ تمام علاقوں سے یکساں محبت کا ثبوت ہے‘عبدالباسط

صنعتی یونٹوں کو ٹیکس چھوٹ تمام علاقوں سے یکساں محبت کا ثبوت ہے‘عبدالباسط

  



لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اینڈ ٹریڈ کے چیئرمین اور لاہو ر چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر عبدالباسط نے موجودہ بجٹ کو مشکلات کے باجود امید افزاح کاوش اور گذشتہ برس کی کارکرگردگی کو مزید بہتر کرنے کے عزم کا اظہار قرار دیاہے ۔بجٹ پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا ہے کہ اگر سیاسی قائدین گذشتہ سال کے دوران سوج بوجھ کا مظاہرہ کرتے اور کہی ماہ تک اسلام آباد کا موحاصرہ نہ کرتے چین کے صدر اپنے شیڈول کے مطابق پاکستان پہنچ کر 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور پاک چین اقتصادی راہ داری کے معاہدوں پر بروقت دستخط ہو جاتے تو حالات میں مزید بہتری پیدا ہو چکی ہو تی ۔عبدالباسط نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں 2018 تک لگائے جانے والے صنعتی یونٹوں کو پانچ سال کے لیے ٹیکس چھوٹ دے کر حکومت نے ملک کے تمام علاقوں سے یکساں محبت کا ثبوت دیا ہے ۔عبدالباسط نے کہا کہ سولر اور ونڈانرجی کی صنعتوں کو پانچ سال ٹیکس کی چھوٹ سے نجی شعبہ میں انرجی پیدا کرنے کے امکانات روشن ہو نگے ۔عبدالباسط نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بڑے مسائل پر سیاسی اتفاق رائے کے ذریعے ملک میں خواہ مخواہ خلت شار اور شور شرابہ کی حوصلہ شکنی اور قومی یکجہتی کا عمل شروع کررکھا ہے ۔مستقبل میں وزیراعظم کی حکمت عملی کے ملک پر نہایت خوشگوار اثرات مرتب ہونگے ۔

اور معاشی سرگرمیوں میں بہتر ی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی عبدالباسط نے اس امر کو موجودہ حکومت کی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ کرار دیا ہے کہ تمام مسائل پر سیاسی وعسکری قیادت ایک صفحہ پر ہے عبدالباسط نے توقع کی ہے آنے والے دنوں میں ملک کے تمام سیاسی قائدین اُٹھانے گرانے کے دنگل بند کرکے ملک کی معاشی ترقی کے لیے اجتماعی زور لگائیں گے ۔

عبدالباسط نے حلال فوڈ کی برآمدات بڑھانے کے لیے اعلان کردہ اقدامات کو قابل تحسین قراردیا اور کہاہے کہ ملک کے کا برآمدی حجم بڑھانے میں بڑی مدد ملے گی ۔

مزید : کامرس


loading...