انجمن طلبہ اسلام نے تعلیمی اداروں کی نجکاری کو مسترد کر دیا

انجمن طلبہ اسلام نے تعلیمی اداروں کی نجکاری کو مسترد کر دیا

  



لاہور (پ را)انجمن طلباء اسلام پاکستان کے ممتاز طالب علم رہنما محمد اکرم رضوی ،متحدہ طلبہ محاذ کے مرکزی صداور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی زبیر حفیظ شیخ ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمد عرفان یوسف ،مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر سہیل چیمہ ،امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر تہور عباس حیدری ،پی ،ایس ،ایف کے مرکزی صدر سید راحیل شاہ نے پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی نجکاری کے اعلان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کی نجکاری کو مسترد کر دیا ہے ۔طلباء تنظیموں کے قائدین نے کہا پنجاب حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران تعلیم دشمنی سے باز آجائیں

ورنہ ملک گیر تحریک کا اعلان کیا جائے گا ۔پنجاب حکومت اپنی ناکام پالیسوں کی وجہ سے ہر شعبہ میں ناکام ہو گی ۔ماضی کی طرح اب حکمرانوں کو تعلیم پر نت نئے تجربات کرنے کی ہرگز اجازات نہیں دی جائے ۔حکمرانوں کو تعلیم دشمنی مہنگی پڑے گی ۔حکمرانوں نے اپنا طرز عمل تبدیل نہیں کیا تو بھر پور احتجاج کیا جائے ۔

انہوں نے آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے جلد طلباء تنظیموں کی اے پی سی بلانے کا بھی اعلان کیا

مزید : میٹروپولیٹن 4