گلستان سعیدہ‘ حالی روڈ‘ گلبرگ‘ لاہورکے طلبہ کا دورہء ایوان کارکنان

گلستان سعیدہ‘ حالی روڈ‘ گلبرگ‘ لاہورکے طلبہ کا دورہء ایوان کارکنان

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) گلستان سعیدہ‘ حالی روڈ‘ گلبرگ‘ لاہورکے طلباو طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے مختلف سکولوں کا وزٹ کیا عمر گروپ آف سکول‘ پونچھ روڈ‘ سمن آباد‘لاہور‘یونیک ہائی سکول‘ لٹن روڈ‘ لاہور‘اقراء نور القرآن سکول سسٹم‘ بند روڈ‘لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد235تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4