ماہنامہ پیغام ڈائجسٹ لاہور کا چالیس سالہ نمبر شائع ہو گیا

ماہنامہ پیغام ڈائجسٹ لاہور کا چالیس سالہ نمبر شائع ہو گیا

  



لاہور( پ ر)بچوں کے معروف ماہنامے پیغام ڈائجسٹ کی اشاعت کے چالیس سال مکمل ہونے پرنوجوان ادیب و کالم نگار فرخ شہباز وڑائچ کی ادارت میں چالیس سالہ نمبر شائع ہو گیا۔ چالیس سالہ نمبر میں ندیم اختر،اظہر عباس،عاطف فاروق،فرخ شہباز،مزمل صدیقی ،احمد عدانا طارق کی کہانیوں سمیت معروف مصنفہ بانو قدسیہ اور معروف سماجی شخصیت و بانی اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب کے خاص انٹرویوز شامل ہیں۔چالیس سالہ نمبر میں سابق مدیران پیغام ڈائجسٹ اشفاق حمد خان،افتخار کھوکھر،محمد عملش،تنویر شہزاد،نجم الحسن عارف،راشد محمود،ڈاکٹر زاہد حسن باجوہ،حامد ریاض ڈڈوگر کی تحریں اور معروف ناول نگار طارق اسماعیل ساگر،معروف صحافی حضرات سہیل وڑائچ ،سجاد میر،وصی شاہ ،گل نوخیز اختر ، نور لھدی،کاشف بشیر کاشف،وسیم کھوکھر،راحت عائشہ،خواجہ مظہر نواز ، شعیب مرزا،ڈاکٹر عمران مشتاق،عبدالصمد مظفرنذیر ا نبا لو ی ، محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سمیت قومی کرکٹرز و دیگر معروف سماجی شخصیات کے پیغامات بھی شامل کئے گئے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...