حکومت نئے نوٹ چھاپ کر بجٹ خسارہ پورا کریگی،عبدالرحمن عزیز

حکومت نئے نوٹ چھاپ کر بجٹ خسارہ پورا کریگی،عبدالرحمن عزیز

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام پنجاب کے رہنما عبدالرحمن عزیز بجٹ پر اپنا ردعمل کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ رواں مالی سال کا بجٹ ایک روایتی بجٹ ہے بڑے زمین داروں پر زرعئی ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے حالانکہ اس سے کھربوں روپے حاصل ہو سکتے ہیں سوال یہ ہے کہ حکومت 1625ارب روپے کا خسارہ کیسے پورا کر ے گی وزیر خزانہ نے اس پر کو ئی لب کشائی نہیں کی ہے ۔ تعلیم کے شعبہ کو ایک دفعہ پھر نظر انداز کر دیا گیا ہے اور سرکاری ملازمین وپینشنر کی تنخواہوں میں اضافہ بھی ملازمین کے ساتھ مذاق ہے

پرائیویٹ سیکٹروں میں کام کر نے والے مزدوروں کی تنخواہوں میں معقول اضافہ تجویز کیا جانا چاہیے اور بڑے کاروباری وامیر طبقہ پر ٹیکس بڑھا نا چاہیے اور ٹیکس نٹ ورکس میں اضافہ کیا جا ئے سیل ٹیکس کے دوگنا کیئے جا نے کا اثر بھی بل آخر عوام پر ہی پڑے گا اس لیئے موجودہ بجٹ کو روائتی بجٹ ہی کہا جا ئے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...