شہدائے سانحہ ڈسکہ کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے،شاداب جعفری

شہدائے سانحہ ڈسکہ کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے،شاداب جعفری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) انصاف لائرز فورم پنجاب کے صدر شاداب جعفری نے کہا کہ سانحہ ڈسکہ کے شہدأ کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ہر محاذ پر حکومتی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت ایس ایچ او ڈسکہ سٹی کو بچانے اور کیس کو خراب کرنے کے لئے جعلی اور جھوٹے گواہان کو شامل کرنا چاہتی ہے مگر ہم کسی صورت حکومت کو اس کے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اس موقعہ پر عمر ضیاء اور ناصر محمود موجود تھے۔