تعلیم کی روشنی پھیلا کر ہی ملک ترقی کر سکتا ہے،زبیر خان

تعلیم کی روشنی پھیلا کر ہی ملک ترقی کر سکتا ہے،زبیر خان

  



لاہور(لیڈی رپورٹر ) فلاحی ادارے میسو گرومنگ سسٹم کے جنرل سیکرٹری زبیر خان نے مالی سال 2015-2016 کے وفاقی بجٹ میں تعلیم اور صحت کے فنڈز میں کمی کو عوام اور معاشرے کے ساتھ ظلم قرار دیا ہے۔ گزشتہ روز وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں تعلیم اور صحت کا بنیادی کردار ہوتا ہے جس ملک کی عوام کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات میسر ہوں وہ ملک ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرتے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہماری حکومت نے مالی سال 2015-2016 کے وفاقی بجٹ میں تعلیم اور صحت کے بجٹ میں کمی کر کے عوام کے ساتھ بڑا ظلم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی روشنی کو پھیلا کر ہی ملک سے دہشت گردی ،انتہا پسندی اور غربت کا خاتمہ ممکن ہے جبکہ پڑھے لکھے صحت مند افراد ملک کی تعمیر و ترقی میں قلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں لہذا حکومت تعلیم اور صحت کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ عوامی امنگوں کا آئینہ دار نہیں ہے حکومت نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے بجائے نئے ٹیکس لگا کر غریبوں کی زندگی کو مزید دشوار بنا دیا ہے

حکومتی اقدامات سے بے روزگاری میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آٹا ،دالیں،چینی،گھی سمیت دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء پر ٹیکس عائد کر کے حکومت نے غریب عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...