نوازحکومت کی نوازشات اشرافیہ کیلئے مخصوص ہیں،الطاف شاہد

نوازحکومت کی نوازشات اشرافیہ کیلئے مخصوص ہیں،الطاف شاہد

  



لاہور( نمائندہ خصوصی)آل پاکستان مسلم لیگ یورپ وبرطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ نوازحکومت کی نوازشات اشرافیہ کیلئے مخصوص ہیں ،حکمران طبقہ مفلس کوانسان نہیں سمجھتا۔عوام بجٹ کومستردکردیامگرحکومت شاید ابھی منی بجٹ کابھی ارادہ رکھتی ہے۔نام نہادجمہوری حکومت نے عوام پرشب خون ماردیا ۔نااہل حکومت نے عوام سے رمضان کی خوشی بھی چھین لی ۔مشروبات کی قیمت بڑھنے سے روزہ داروں کومشکلات پیش آئیں گی ۔عوام سے نوالے چھین کر وزیراعظم آفس کے اخراجات میں اضافہ کردیا گیا ،مقروض ملک کے حکمرانوں کی عیش پرستی ناقابل فہم اورناقابل برداشت ہے ۔ سرمایہ دار اشرافیہ سفیدپوش طبقات کی ضروریات سے مطابق بجٹ نہیں بناسکتی وہ اے پی ایم ایل ٹریڈرز ونگ کے ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔

چودھری محمدالطاف شاہد نے مزیدکہا کہ سابق صدر مملکت جنرل (ر) پرویز مشرف جس وقت ایوان صدر میں رہے عوام کو مسلسل ریلیف ملتارہا مگران کی حکومت ختم ہونے کے بعد سے اب تک عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے بجٹ دیکھنے کے بعد حکمرانوں کی عقل کاماتم کرنے کوجی کررہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...