وفاقی حکومت نے غریبوں کا بجٹ پیش کیا،اللہ رکھا چودھری

وفاقی حکومت نے غریبوں کا بجٹ پیش کیا،اللہ رکھا چودھری

  



لاہور( پ ر)مسلم لیگ( ن )کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے غریبوں کا بجٹ پیش کیا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی طرز پر مزدور طبقے کی بہبود کے لیے کم سے کم اجرت کی شرح کو 12000 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 13000 روپے ماہانہ کیا جار ہا ہے۔ اس کے علاوہ بیوہ/طلاق یافتہ بیٹی کے لیے تاحیات یا دوبارہ شادی کرنے تک یکم جولائی 2015 سے پنشن کے دائرہ کار میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

مقرر کردہ وقت کے بعد پنشن کی کمیوٹڈ ویلیو کے دستبردار شدہ حصہ کی بحالی کی پالیسی کا دوبارہ نفاذ کیا جا رہا ہے۔ پنشنرز اور بزرگ شہریوں کے نیشنل سیونگز کی بہبود اسکیم کی سرمایہ کاری کی بالائی حد 30 لاکھ روپے سے بڑھا کر 40 لاکھ روپے کی جارہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4