جھوٹے وعدے کرنے والے کشکول ہاتھ میں لئے پھر رہے ہیں،شاہد ریاست

جھوٹے وعدے کرنے والے کشکول ہاتھ میں لئے پھر رہے ہیں،شاہد ریاست

  



لاہور( پ ر) پیپلزپارٹی لاہور کے سینئر رہنما شاہد ریاست نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7.5اضافہ قوم سے مذاق ہے،موجودہ بجٹ عوام دوست نہیں عوام دشمن بجٹ ہے،گزشتہ سال کی نسبت مہنگائی میں سو فیصد اٖضا ہوگا،ضروریات زندگی کی اشیاء عوام کی پہنچ سے دور ہورہی ہیں

،اپنے بیان میں شاہد ریاست نے کہا اسحاق ڈار نے تاریخ کا سیاہ ترین بجٹ پیش کیا ہے اس بجٹ میں غریب آدمی کے فائدے کا ایک بھی منصوبہ نہیں ہے تمام منصوبہ جات اور مراعات بیورکریسی اور جاگیرداروں کیلئے ہیں ،عام آدمی کی ذمہ داری بس حکومت کا خزانہ بھرنا ہے ،انہوں نے مزید کہا کشکول توڑنے کا جھوٹہ وعدہ کرنے والے آج خود کشکول ہاتھوں میں لیے پھر رہے ہیں ،اگر مسلم لیگ(ن) کی حکومت ایک سال مزید رہی تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...