مسلم لیگ (ن) ایک بھی انتخابی وعدے کو پورا نہ کر سکی،انجینئر یاسر

مسلم لیگ (ن) ایک بھی انتخابی وعدے کو پورا نہ کر سکی،انجینئر یاسر

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے عوام کو اعدادو شمار کے گورکھ دھندے میں الجھا دیا ہے سابق بجٹ کی طرح اس بجٹ نے بھی عوام کو کوئی نوید نہیں سنائی۔ حکمرانوں نے عوام کو مزید مہنگائی کی چکی میں پسنے کا پروگرام بنا لیا ہے

مسلم لیگ( ن) انتخابی نعروں اور دعوؤں میں سے کسی ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کر سکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ( ن) کا دوہرا معیار کسی سے پوشیدہ نہیں مسلم لیگ ن عوام کی نفرت میں اضافہ کر رہی ہے جس کا خمیازہ بلدیاتی انتخابات میں بھگتنا ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4